نئی سیاسی صف بندی ہورہی ہے،حافظ حسین احمد بھی بول پڑے
اوکاڑہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ کسی کوجماعتوں کو بھی اپنی پوزیشن کا علم نہیں ، پتہ نہیں ”محمود و ایاز“ایک ہی صف میں ہوں گے یا الگ الگ ،یہ بھی صف بندی ”کروانے والوں“ پر منحصر ہے کہ وہ کتنی لمبی صف بنواتے ہیں۔
"جنگ " کے مطابق انہوں نے کہا کہ احتجاجی تحریک شروع تو ہر کوئی اکیلے ہی کرتا ہے، سب کر لیں پھر دیکھیں کیا بنتا ہے،پی ٹی آئی میں داخلی خلفشار اس لئے ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا خلا ءکوئی ایک بھی پر نہیں کر سکتا، نئی سیاسی صف بندی میں ہو سکتا ہے پیپلز پارٹی نجکاری اور دیگر امور کو جواز بنا کر ”ویٹو“ کا حق استعمال کر لے، پیپلز پارٹی ”آدھی“ مسلم لیگ( ن) ”کوارٹر“ اپوزیشن میں ہے۔