کچے میں شریف لوگ بھی رہتے ہیں،سوشل میڈیا بند نہیں کرسکتے،آئی جی سندھ

کچے میں شریف لوگ بھی رہتے ہیں،سوشل میڈیا بند نہیں کرسکتے،آئی جی سندھ
کچے میں شریف لوگ بھی رہتے ہیں،سوشل میڈیا بند نہیں کرسکتے،آئی جی سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گھوٹکی(ڈیلی پاکستان آن لائن)  آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ کچے میں اسلحہ کون پہنچا رہا ہے، سی ٹی ڈی کو ٹاسک دیا ہے، وہ اس پر کام کر رہے ہیں۔ کچے میں صرف بدمعاش نہیں بلکہ شریف لوگ بھی رہتے ہیں، اس لیے انٹیلی جنس آپریشن کرتے ہیں۔ 

گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کچے میں سوشل میڈیا کو بند نہیں کر سکتے، سائبر کرائم کو ریفرنس بھیجے ہیں، ہم خفیہ اطلاع پر آپریشن کریں گے، کچے میں آپریشن کا یہی طریقہ ہے۔ پولیس کو جدید اسلحہ اور گاڑیاں دے رہے ہیں، شکارپور اور کشمور ایسے ڈسٹرکٹ ہیں جہاں خصوصی طور پر امن چاہتے ہیں۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ پکے میں قبائلی دہشت گردی کی روک تھام میں زیادہ فوکس کرنا پڑے گا، قبائلی جھگڑوں میں قتل ہونے والے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا، سکھر رینج می‍ں کوئی مغوی ڈاکوؤں کے قبضے میں نہیں ہے۔

 آئی جی سندھ نے کہا کہ کچے میں صرف بدمعاش نہیں، شریف لوگ بھی رہتے ہیں اس لیے انٹیلی جنس آپریشن کرتے ہیں، کچے کا ایریا بہت چھوٹا ہے لیکن اندر جانے کے بعد حقائق کچھ اور ہوتے ہیں۔