عبدالرحمن آفریدی کو سنگین دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے ،مجاہد چنا

عبدالرحمن آفریدی کو سنگین دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے ،مجاہد چنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے سینئر صحافی اور ڈسڑکٹ پریس کلب کے سابق صدر عبدالرحمن آفریدی کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ صحافی کو تحفظ اور دھمکی دینے والے عناصر کو قانون کی پکڑ میں لاکر سزا دی جائے۔ جماعت اسلامی سندھ کے ترجمان نے صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات سید ناصر حسین شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ جیکب آباد کے صحافی کو ملنے والی دھمکیوں کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں صحافیوں پر جھوٹے مقدمات، حملہ اور دھمکیوں کا سلسلہ بڑے عرصے سے جاری ہے جو کہ اظہار رائے کی آزادی پر قدغن کے مترادف ہے۔ حکومت واقعہ کا نوٹس اور تحقیقات کر کے ملوث ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کرے۔