ایرانی صدر کا فون ،عمران خان نے ان سے ایسا وعدہ کر لیا کہ جان کر ہر پاکستانی خوش ہو جائے گا

ایرانی صدر کا فون ،عمران خان نے ان سے ایسا وعدہ کر لیا کہ جان کر ہر پاکستانی ...
ایرانی صدر کا فون ،عمران خان نے ان سے ایسا وعدہ کر لیا کہ جان کر ہر پاکستانی خوش ہو جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کے صدر حسن روحانی کا چیئرمین تحریک انصاف کو ٹیلیفون،پاک ایران تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال،متوقع وزیراعظم پاکستان عمران خان  نے ایرانی صدر کی جانب سے دورہ ایران کی دعوت قبول کر لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے دورہ ایران کی دعوت دی جسے عمران خان نے قبول کر لیا،ایرانی صدر نےعمران خان  سے خطے کی صورتحال  ،پاک ایران تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی  تبادلہ خیال کیا۔ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان اور ایران محض ہمسایے ہی نہیں مذہبی اور ثقافتی بندھن سے جڑے ہیں اور ایرانی قیادت پاک ایران تعلقات میں مزید پختگی اور اضافے کی خواہاں ہیں۔اس موقع پر  عمران خان کا ایرانی صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان ایران سے خصوصی تجارتی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے اور پاکستان ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات میں مزید وسعت کا بھی خواہشمند ہے۔ایرانی صدر کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کو ایران کے دورے کی دعوت دی گئی جس پر عمران خان نے دورہ ایران کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ ایران کیساتھ سفارتی تعلقات میں مزید بہتری کیساتھ خصوصی تجارتی تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انتقالِ اقتدار کا عمل مکمل ہوتے ہی دونوں ممالک کی وزارتِ خارجہ عمران خان کے دورہ ایران کو حتمی شکل دے گی۔