پاکستان میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 20 لاکھ سے بڑھ گئی

پاکستان میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 20 لاکھ سے بڑھ گئی
پاکستان میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 20 لاکھ سے بڑھ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کے لا اینڈ جسٹس کمیشن کی جانب سے زیر التوا مقدمات کے اعدادوشمارجاری کر دیے گئے ۔ ملک  بھر میں زیر التوامقدمات کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی ۔

لا اینڈ جسٹس کمیشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 45 ہزارسے زائد ہوگئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 15 ہزار 847 کیسززیرالتوا ہیں جبکہ لاہورہائیکورٹ میں ایک لاکھ 88 ہزار 411 مقدمات زیرالتوا ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں 84 ہزار 341 ، پشاورہائیکورٹ میں 38 ہزار 464 اور بلوچستان ہائیکورٹ میں 5 ہزار 313 مقدمات التوا کا شکار ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں 12 لاکھ 87 ہزار 121 مقدمات زیر التوا ہیں۔ سندھ کی ماتحت عدلیہ میں ایک لاکھ 5 ہزار 458 ، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 10 ہزار 25 ،بلوچستان کی ماتحت عدلیہ میں 17 ہزار جبکہ اسلام آباد میں43 ہزار 924 مقدمات زیر التوا ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -