جیکب آباد؛ محکمہ تعلیم سندھ میں 6ہزار 342گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف
جیکب آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ تعلیم سندھ میں 6ہزار 342گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف ہوا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈی جی مانیٹرنگ نے سیکرٹری تعلیم سندھ کو سمری بھجوا دی،سمری میں کہا گیا ہے کہ تمام اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں،ایسے بھی ملازمین ہیں جو ریٹائرمنٹ کے باوجود تنخواہیں اور مراعات لے رہے ہیں،تمام اساتذہ کی آئی ڈیز اور تنخواہیں بند کی جائیں،سیکرٹری تعلیم نے سمری منظوری کیلئے وزیر تعلیم کو بھجوا دی۔