کسی ملک کے نہیں ،ان کی پالیسوں کے خلاف ہوں :عمران خان

کسی ملک کے نہیں ،ان کی پالیسوں کے خلاف ہوں :عمران خان
کسی ملک کے نہیں ،ان کی پالیسوں کے خلاف ہوں :عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ امریکہ یا بھارت کے خلاف نہیں، وہ بھارت کی کشمیر اور امریکہ کی ڈرون پالیسی کے مخالف ہیں، یہ مسائل حل ہوئے بغیر ان ممالک سے تعلقات بہتر نہیں ہو سکتے۔ بھارت سے واپسی پر لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ دورہ بھارت میں بلوچستان میں بھارتی مداخلت کی بات کی، مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے۔ پاک بھارت مشترکہ سول نیوکلیئر انرجی پلانٹ لگانے کی تجویز دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی ملک کے نہیں بلکہ پالیسیوں کے مخالف ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ان کی جماعت مہنگائی کے خلاف 22دسمبر کو لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

مزید :

قومی -