ملتان میں وارداتوں کا سلسلہ جاری‘ شہری قیمتی سامان سے ہاتھ دھو بیٹھے

ملتان میں وارداتوں کا سلسلہ جاری‘ شہری قیمتی سامان سے ہاتھ دھو بیٹھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر)9چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں لٹا بیٹھے،دن دہاڑے شاہ رکن عالم کے علاقے میں ڈاکوؤں کی شہری کے گھر میں گھسنے کی کوشش مزاحمت پر فرار ہوگئے،الپہ تھانہ کے علاقے میں شاکر سے دو نامعلوم مسلح افراد نے 15ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا،بی زیڈ کے علاقے میں ناصرکے بھانے سے (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
نامعلوم چور لاکھ روپے مالیت کے مویشی لے اڑا،شاہ رکن عالم کے علاقے میں دن دہاڑے شہری کے گھر کی چھت پر دو نامعلوم مسلح افراد چڑھ گئے اور گھر کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تاہم اہل خانہ کی جانب سے پولیس کو اطلاع دینے پر دونوں ڈاکو فرار ہوگئے،دریں اثناء گلگشت کے علاقے میں نجی ہاسٹل میں رہائش پذیر غضنفر کا کہنا ہے کہ اس کا 60ہزار مالیت کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون نامعلوم چور لے اڑا،سیتل ماڑی کے علاقے میں بیبنش سے نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افرادنے جھپٹہ مار کر نقدی ،موبائل فون اور طلائی زیورات سے بھرا پرس چھین لیا۔اسی تھانہ کے علاقے میں اجمل کے گھر سے نامعلوم چور 6لاکھ مالیت کا گھریلو سامان اور طلائی زیورات لے اڑاجبکہ سیف کا موبائل فون اس کی کار سے نامعلوم چور لے اڑا،صدر کے علاقے سے ارشد اور حمید کی موٹر سائیکلیں نامعلوم چور لے اڑے ۔