مساجد ،مدارس اور قبرستانوں کی اراضی میں کرپشن کرنیوالوں سے خیر کی توقع نہیں ،شکیل ایڈوکیٹ

مساجد ،مدارس اور قبرستانوں کی اراضی میں کرپشن کرنیوالوں سے خیر کی توقع نہیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ مساجدومدارس اورقبرستانوں کیلئے خریدی گئی زمینوں میں کرپشن کرنے والوں سے خیرکی توقع نہیں ہے مالاکنڈکے عوام ائندہ بھی ان کے چالوں میں نہیں آئیں گے عوام ملک سے کرپشن اوربدعنوانی کے خاتمے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے ہاتھ مضبوط کریں ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے گزشتہ روز ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمختلف سیاسی پارٹیوں کے درجنوں کارکن مستعفی ہوکرپاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف میں روزبروزلوگوں کی شمولیت کی وجہ سے مخالفین کے اوسان بھی خطاہوچکے ہیں پی ٹی آئی کے مقابلہ کرنے والوں کی ائندہ الیکشن میں ضمانت بھی ضبط کردیں گے کیونکہ ان لوگوں نے اپنے دورحکومت میں مساجدمدارس اورقبرستانوں کوبھی نہیں بخشاگیاہے اورریکارڈکرپشن کی ہے انہوں نے کہاکہ عوامی ملک سے کرپشن اوربدعنوانی کے خاتمے کیلئے پی ٹی آئی کے ہاتھ مضبوط کریں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے دورحکومت میں تمام بھرتیاں میرٹ پرہوئی جبکہ اس سے قبل لوگ ملازمت کیلئے گائے اوربھینس فروخت کرتے تھے ۔