آرمی چیف توسیع بل کی پارلیمنٹ میں حمایت نہیں کریں گے،حاصل بزنجو
کوئٹہ(آن لائن) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وسینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی آرمی چیف کی مدت میں توسیع بل کے حوالے سے پارلیمنٹ میں کوئی حمایت نہیں کرینگے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ کسی کی بھی مدت ملازمت میں توسیع نہ کی جائے۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے میرحاصل خان بزنجو نے کہا کہ ملک کو بچانے کا واحد راستہ نئے انتخابات ہیں اور پیپلز پارٹی بھی اس بات کو پسند نہیں کرتی کہ ایک سلیکٹر کو ہٹا دو اور دوسرے کو لاؤ حکومت کو مجبور کرینگے کہ نئے انتخابات کرائے۔انہوں نے کہا کہ ہم بد قسمتی سے سازشوں سے نہیں نکلے جب تک ملک میں سازشی سیاست کاخاتمہ نہیں ہوگا اس وقت تک حالات بہتر نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات اس وقت ممکن ہیں جب پہلے انتخابات کی حوالے سے ریفارم ہو انتخابات کے بعد ریفارم کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے جو مولانا سے معاہدے ہوئے ہیں اس کی تفصیلات ہمارے پاس بھی نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ جب تبدیلی کی طرف جائیں گے تو پہلے ان ہاؤس تبدیلی ہوگی پھر دوبارہ انتخابات ممکن ہونگے۔ بلوچستان میں کرپٹ زدہ لوگوں کواکھٹا کر کے اقتدار ان کے حوالے کیا گیا۔
حاصل بزنجو