راولپنڈی میں پلاسٹک بیگز کیخلاف کریک ڈاؤن شروع
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی میں پلاسٹک بیگز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر 10 دسمبر سے راولپنڈی بھر میں پلاسٹک بیگز پر کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔ انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے راولپنڈی میں پلاسٹک بیگز پر 10 دسمبر تک وارننگ جاری کر دی گئی ہے کہ 10دسمبر تک پلاسٹک بیگز کو ختم کیا جائے۔ بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر انوارمنٹ ماریہ سفیر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی پلاسٹک اشیاء پر کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔ 75 مائیکرون سے کم موٹائی کے پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی عائد ہوگئی۔ خلاف ورزی پر 5 ہزار سے 50 ہزار تک جرمانہ کیا جائے گا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر انوارمنٹ نے کہا کہ خلاف ورزی پر جکہ سیل اور مواد ضبط کیا جائے گا۔قانون کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔