جو نعمتیں مانگے بغیر ہی مل گئیں ان کا ذکر تک نہیں کرتے

جو نعمتیں مانگے بغیر ہی مل گئیں ان کا ذکر تک نہیں کرتے
جو نعمتیں مانگے بغیر ہی مل گئیں ان کا ذکر تک نہیں کرتے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تحریر : محمد بشیر

(ترجمہ) یہ صراطِ مستقیم اسی اللہ ہی کا راستہ ہے جو آسمانوں اور زمین کی ہر چیز کا مالک ہے جان لو کہ سارے کام اللہ ہی کی طرف لوٹتے ہیں۔۔(سورۃ الشوریٰ)
 ہم  جن چیزوں سے محروم ہیں ﺍنہیں انگلیوں کی پوروں پر گن سکتےہیں۔مگر جو نعمتیں اللہ پاک نے بن مانگے ہی دے دیں  ان کا ذکر تک نہیں کرتے -
اگر ہم  اپنی محرومیاں بتانے لگیں تو  چند منٹ لگیں گےاور اگر ان عنایات کا ذکر کریں جو اللہ تعالیٰ نے ہم پر کی ہیں تو زمانے لگ جائیں گے  ۔۔۔۔

بے شک جب اللہ  تعالٰی کی یاد دل میں آ جائے تو دل زندہ ہو جاتا ہے اور جب دل زندہ ہو جائے تو انسان دنیا اور اس کی فانی لذتوں سے بیزار ہو کر اپنے اللہ کا ہو جاتا ہے.اور ایسی کیفیت پیدا ہو جاتی ہےکہ پھر کامیابیاں ,خوشیاں انسان کے قدم چومتی ہیں
یا اللہ کریم !
 ہمیں اپنے شکر گزار بندوں میں شامل کر  لیجیے ۔ ہم سب کے گناہوں کو بخش دیجیے ۔۔ ہمارے والدین و مرحومین کی بخشش و مغفرت فرمائیے۔۔ بیماروں کو شفاۓ کاملہ، بے اولادوں کو نیک صحت مند اولاد، جوان بچوں بچیوں کو نیک رشتے اور بے روزگاروں کو حلال روزگار عطا فرمایئے۔۔ہم سب کو مشکلات,آفات اور شیطان کے شر سے محفوظ فرمایئے۔ ہمارے گھروں میں رحمتوں، برکتوں، کامیابیوں، خوشیوں اور خوشخبریوں کی نویدوالا راستہ کھول دیجیے ۔ ہمارے ایمان و رزق میں برکتیں عطا فرمایئے ۔بیماریاں پریشانیاں ختم فرمایئے اور ہمیں دونوں جہانوں کی کامیابیاں اور آسانیاں نصیب فرمایئے. آمین

مزید :

روشن کرنیں -