”بچوں کا کھیل “، نواز شریف کے ساتھ اہل چکوال نے ہاتھ کردیا

”بچوں کا کھیل “، نواز شریف کے ساتھ اہل چکوال نے ہاتھ کردیا
”بچوں کا کھیل “، نواز شریف کے ساتھ اہل چکوال نے ہاتھ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چکوال (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی انتخابی مہم کے لئے چکوال پہنچے، جہاں انہوں نے پارٹی کارکنوں اور میڈیا نمائندوں سے خطاب کیا مگر ان کے خطاب کے دوران ہی اہلیان چکوال نے سابق وزیر اعظم کے ساتھ ہاتھ کردیا ۔
مسلم لیگ(ن) کے صدر نواز شریف چکوال کے حلقے پی پی 20میں ضمنی انتخاب کے لئے لیگی امیدوار کی انتخابی مہم کے دوران چکوال پہنچے ، مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کی رہائش گاہ پر انہوں نے دھواں دھار خطاب کیا۔ خطاب کے دوران لیگی کارکنوں نے سابق وزیر اعظم پر جعلی نوٹوں کی بارش کردی ، نواز شریف نے اپنے خطاب کے دوران افراد کو توجہ بھی دلائی کہ وہ نوٹ تقسیم نہ کریں مگر ان کے علم میں شاید یہ نہیں تھا کہ دس دس روپے کے نوٹ درحقیقت جعلی نوٹ ہیں اور ان پر” بچوں کا کھیل “کی عبارت درج ہے۔

ویڈیو دیکھیں: