نیشنل آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پینٹنگز کی قومی نمائش

 نیشنل آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پینٹنگز کی قومی نمائش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر) نیشنل آرٹسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام پینٹنگز کی ایک قومی نمائش کاانعقاد کیا گیا۔ جس میں ملک بھر سے 27 فنکاروں نے اپنی 60 سے زائد پینٹنگز نمائش میں آویزاں کیں۔ نمائش میں وادی کلام اور ناران کے خوبصورت قدرتی مناظر کو مصوروں نے اپنی پینٹنگز کے ذریعے نمایاں کیا۔نمائش کا افتتاح نیشنل آرٹ ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین اعجاز الحسن نے کیا۔ اس موقع پر پنجاب آرٹسٹ ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن آمنہ اسمعیل پٹودی، غلام مصطفی، سینئر آرٹسٹ محمد جاوید کے علاوہ آرٹسٹوں اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔