خواجہ صاحب لگتا ہے آپ کی تیاری مکمل نہیں ہے،جسٹس نعیم اختر افغان کا خواجہ حارث سے مکالمہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر جسٹس نعیم اختر افغان نے خواجہ حارث سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ خواجہ صاحب لگتا ہے آپ کی تیاری مکمل نہیں ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل جاری ہیں،جسٹس نعیم اختر افغان نے خواجہ حارث سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ خواجہ صاحب لگتا ہے آپ کی تیاری مکمل نہیں ہے،پانچ رکنی بنچ نے آرمی ایکٹ کی کچھ دفعات کالعدم کی ہیں،ہم بھی ان دفعات کو کالعدم رکھیں پھر تو شہریوں کا فوجی ٹرائل ہو ہی نہیں ہوسکتا،جسٹس نعیم اختر افغان نے کہاکہ ہم کسی اور نتیجے پر پہنچیں تو طے کرنا ہوگا کن سویلین کا فوجی ٹرائل ہو سکتا ہے،اب آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں 2023میں ترمیم بھی ہو چکی ،ہمیں اس ترمیم کی روشنی میں بتائیں،کل جسٹس جمال مندوخیل نے فوجی چوکی کی مثال دے کر سوال اسی لئے پوچھا تھا۔