کاروباری معلومات میں جعلسازی؛ امریکی عدالت کا ڈونلڈ ٹرمپ کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ

کاروباری معلومات میں جعلسازی؛ امریکی عدالت کا ڈونلڈ ٹرمپ کی سزا برقرار ...
کاروباری معلومات میں جعلسازی؛ امریکی عدالت کا ڈونلڈ ٹرمپ کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی عدالت نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپیل مسترد کرتے ہوئے کیس میں ان کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جج نے کاروباری معلومات میں جعلسازی سے متعلق مقدمے میں ٹرمپ پر فرد جرم برقرار رکھی ہے تاہم نو منتخب صدر کو جیل کی سزا ممکنہ طور پر نہیں سنائی جائے گی۔عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا سنائے کے لیے 10 جنوری کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے۔

ٹرمپ نے سزا سنائے جانے کی سماعت حلف برداری سے پہلے روکنے کی اپیل کی تھی لیکن عدالت نے اسے مسترد کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ مجرم قرار دیے جانے کے باوجود صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے امریکا کے پہلے صدر ہوں گے۔