بانی پی ٹی آئی پر وزیرآباد میں حملہ کیس کی سماعت کل ہوگی
گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی پر وزیرآباد میں حملہ کیس کی سماعت کل ہوگی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مقدمہ کی سماعت اے ٹی سی میں ہوگی،بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرائیں گے،بانی پی ٹی آئی کو بطور مضروب گواہ طلب کیاگیا،بانی کی عدالتی پیشی کیلئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو حکم جاری کر دیاگیا۔
یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ بھی بطور گواہ بیان ریکارڈ کروائیں گے،عمرسرفراز چیمہ اور یاسمین راشد کوٹ لکھپت جیل سے ویڈیو لنک پر پیش ہوں گے،غیرحاضری پر 15چشم دید گواہوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے گئے،چشم دید گواہوں میں فیصل جاوید، ایم این اے احمد چٹھہ شامل ہیں،چشم دید گواہوں کو گرفتار کرکے کل عدالت پیش کرنے کاحکم دیدیا گیا۔