ملک کیخلاف سازشیں کرنے والوں کو معافیاں اور این آر او نہیں ملتے: عظمیٰ بخاری
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جو لوگ مریم نواز کی کارکردگی سے مقابلہ نہیں کرسکتے وہ ان پر کیچڑ اچھالنے میں لگے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز قوم کے بچوں کو الیکٹرک بائیکس اور سکالرشپ دے رہی ہیں، اور طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ لاکھوں والدین سے دعائیں وصول کررہی ہیں۔ چور دروازے سے اقتدار پر قابض ہونے والے قوم کے بچوں کے ہاتھ پیٹرول بم اور غلیلیں کی تھماتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب کے خلاف 2014 سے گھٹیا مہم چل رہی ہیں، لیکن وہ ہر گزرتے دن سے مقبول اور طاقتور ہورہی ہیں۔ جو عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آتے انہی کو عوام کی فکر ہوتی۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ایک شیطانی سوچ والے شخص اور مخصوص جماعت نے نوجوانوں کی برین واشنگ کی ہے۔ 9مئی اور 26نومبر کی ناکام بغاوتیں نوجوانوں کی برین واشنگ کا نتیجہ ہیں۔ نوجوانوں کو خود فیصلہ کرنا ہے انکو اپنا روشن مستقبل چاہیے یا شیطانی سوچ والے شخص کی اقتدار کی ہوس کا ایندھن بننا ہے۔جو اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر شاہی حکم کو حرف آخر قرار دیتے تھے آج انکو آئین اور قانون کی باتیں کرتے شرم آنی چاہیے۔ ملک کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو معافیاں اور این آر او نہیں ملتے۔