القادر ٹرسٹ کیس میں تاخیری حربے عمران خان کی بیگناہی کا ثبوت ہے: بیرسٹر سیف

القادر ٹرسٹ کیس میں تاخیری حربے عمران خان کی بیگناہی کا ثبوت ہے: بیرسٹر سیف
القادر ٹرسٹ کیس میں تاخیری حربے عمران خان کی بیگناہی کا ثبوت ہے: بیرسٹر سیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں تاخیری حربے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بے گناہی کا واضح ثبوت ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ حکومت کے تمام مقدمات اپنے منطقی انجام کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں، تاخیری حربوں کا واحد مقصد بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے کی ناکام کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینا وفاقی حکومت کی غیر سنجیدگی ظاہر کرتا ہے۔
صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزراءکے بیانات سے بھی واضح ہے کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، بانی پی ٹی آئی جعلی حکومت کے تمام مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔