خاتون ریسٹورنٹ کے  بیت الخلا گئی لیکن واپس نہ آئی، 2 دن بعد لاش کہاں سے ملی؟ افسوسناک انکشاف

خاتون ریسٹورنٹ کے  بیت الخلا گئی لیکن واپس نہ آئی، 2 دن بعد لاش کہاں سے ملی؟ ...
خاتون ریسٹورنٹ کے  بیت الخلا گئی لیکن واپس نہ آئی، 2 دن بعد لاش کہاں سے ملی؟ افسوسناک انکشاف
سورس: Facebook

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ کے بلیک پول کے ایک ریسٹورنٹ میں ایک 47 سالہ خاتون سبرینا لٹل کی لاش دو دن بعد دریافت ہوئی ہے۔ وہ اس ریسٹورنٹ میں بیت الخلا استعمال کرنے گئی تھیں۔

ڈیلی سٹار کے مطابق سبرینا لٹل 28 نومبر کو بلیک پول کے واٹرلو روڈ پر واقع گورکھا ریسٹورنٹ میں بیت الخلا استعمال کرنے گئیں۔ ان کی والدہ کیتھرین نے بتایا کہ کئی صارفین نے شکایت کی تھی کہ ایک کیبن بند ہے لیکن سبرینا کی لاش 30 نومبر، ہفتے کے دن دوپہر  ایک  بجے کے قریب دریافت ہوئی۔

کیتھرین نے فیس بک پر لکھا "میری بیٹی 28 نومبر کو اس ریسٹورنٹ میں بیت الخلا استعمال کرنے گئی تھی۔ ہم پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے منتظر ہیں تاکہ موت کی وجہ معلوم ہو سکے۔ اس کی لاش ہفتے کی سہ پہر دریافت ہوئی۔"

لینکاشائر پولیس کے ترجمان نے کہا "30 نومبر ہفتے کے دن ایک  بجے کے قریب ہمیں واٹرلو روڈ پر ایک اچانک موت کی اطلاع ملی۔ افسران جائے وقوعہ پر پہنچے اور ایک خاتون کو مردہ پایا۔ ان کے اہلخانہ سے ہمدردی ہے۔ اس موت کو مشکوک نہیں سمجھا جا رہا۔" سبرینا کی موت کی انکوائری 3 اپریل جمعرات کو بلیک پول ٹاؤن ہال میں ہوگی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -