احمد شہزاد کا سیلفی جنون، یونس خان اور شان مسعود نے ایسی ویڈیو بنادی کہ دیکھنے والا ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائے

احمد شہزاد کا سیلفی جنون، یونس خان اور شان مسعود نے ایسی ویڈیو بنادی کہ ...
احمد شہزاد کا سیلفی جنون، یونس خان اور شان مسعود نے ایسی ویڈیو بنادی کہ دیکھنے والا ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جب سے موبائل میں فرنٹ کیمرا آنا شروع ہوا ہے اس کے بعد لوگوں میں سیلفی کا رجحان زور پکڑتا جارہا ہے جبکہ بعض لوگ اپنی سیلفی سوشل میڈیا پر ثواب کا کام سمجھ کر شیئر کرتے ہیں جس کی بدولت بہت سے لوگوں کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے ۔ ایسا ہی ایک نام کرکٹر احمد شہزاد کا بھی ہے جنہیں سیلفی لینے کے جنون پر ہمیشہ سے ہی ہدف تنقید بنایا جاتا رہا ہے لیکن اب تو ان کے ساتھی کھلاڑی بھی ان کا اس بات پر مذاق اڑانے لگے ہیں جس کا وہ بالکل بھی برا نہیں مناتے۔
کرکٹر احمد شہزاد نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں لندن میں انگلینڈ کے خلاف کرکٹ سیریز کیلئے موجود یونس خان اور شان مسعود انہیں بہت ہی مزاحیہ انداز میں عید کی مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں یونس خان اور شان مسعود اپنے ساتھی احمد شہزاد کو عید کی مبارکباد دیتے ہیں جس کے بعد عجیب طرح کے منہ بنا کر سیلفی بھی لیتے ہیں جس کا مقصد احمد شہزاد کے سیلفی جنون کا مذاق اڑانا ہوتا ہے۔

عدلیہ بحالی تحریک ، ٹیلی فونک گفتگومیں جنرل کیانی سے کیا گفتگو ہوئی؟ اعتزازاحسن تفصیلات سامنے لے آئے


احمد شہزاد نے اس ویڈیو پر کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ مجھے یونس بھائی اور شان مسعود کی جانب سے عید پر بہت ہی خاص پیغام موصول ہوا ہے ۔ انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ مجھے ان دونوں سے سیلفی کا سبق لینا چاہیے۔


Younis-Khan-making-fun-of-Ahmed-Shahzad by dailypakistan

مزید :

کھیل -