فیڈرل ایکساز ڈیوتی کی مد میں 119.6ارب روپے موصول

فیڈرل ایکساز ڈیوتی کی مد میں 119.6ارب روپے موصول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) رواں مالی سال 2014-15 کے پہلے دس مہینوں میں وفاقی حکومت کو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے حاصل ہونے والے مجموعی محصولات 119.6 ارب روپے رہے ہیں جو کہ گزشتہ مال سال 2013-14 کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہیں جبکہ آئندہ مالی سال 2015-16 کے بجٹ مں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے حاصل ہونے والی رقم کا تخمینہ 206.4 بلین روپے رکھا گیا ہے ۔ وفاقی حکومت کو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے حاصل ہونے والی رقم میں مختلف قسم کے مشروبات 422.4 ملین روپے ، سیمنٹ سے بنی مصنوعات سے حاصل ہونے والی رقم 16302 ملین روپے سگریٹ اور ٹوبیکو کے مختلف اقسام سے 97131.7 ملین روپے نیچرل گیس سے حاصل ہونے والے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 12207.4 ملین روپے دیگر ممالک سے برآمد کی گئی مختلف اشیاء سے 19495 ملین روپے دیگر مختلف سروسز پر سے محصول ہونے والی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی رقم 28000 ملین روپے رہی ہے جبکہ آئندہ مالی سال 2015-16 کے وفاقی بجٹ سے متوقع فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی رقم کا مجموعی تخمینہ 206437 ملین روپے رکھا گیا ہے ۔

مزید :

کامرس -