حکومت رمضان کے مقدس مہینے میں بھی عوام کوریلیف فراہم نہیں کر سکی، عثمان حمزہ

حکومت رمضان کے مقدس مہینے میں بھی عوام کوریلیف فراہم نہیں کر سکی، عثمان حمزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصا ف کے این اے 130کے مرکزی رہنما و سابق صدر یوتھ ونگ ملک عثمان حمزہ اعوان نے کہا ہے کہ حکومت رمضان کے مقدس مہینے میں بھی عوام کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کر سکی ہے عوام کو حکومت نے ناجائز منافع خوروں کے سپرد کردیا ہے پوری دنیا میں مذہبی تہواروں پر وہاں کے عوام کو سہولیات دی جاتی ہیں لیکن پاکستان میں سستے بازاروں کے نام پر انہیں لائنوں میں لگوادیا جاتا ہے اور روزے کی حالت میں ان کی تذلیل کی جاتی ہے ۔ این اے 130کے عوام الناس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خور مافیا رمضان شروع ہوتے ہی یہ مافیا اپنی چھریاں ٹوکے تیز کرلیتا ہے۔
اور حکومتی اداروں کی جانب سے مہنگائی توڑ بیانات تو دئیے جاتے ہیں لیکن عملی طور پر کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غریب اور متوسط طبقہ کو ریلیف دینے کے لئے اشیائے صرف کی قیمتوں میں فوری کمی کرے اور بد ترین لوڈشیڈنگ سے عوام کی نجات دلائی جائے ۔