لوئر دیر پولیس وین میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ، ایس ایچ او سمیت 3اہلکار شہید2زخمی

لوئر دیر پولیس وین میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ، ایس ایچ او سمیت 3اہلکار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لوئر دیر(آئی این پی،مانیٹرنگ ڈیسک ) لوئر دیر کے علاقہ میدان میں ریموٹ کنٹرول بم سے پولیس موبائل کو اڑا دیا گیا۔ دھماکے سے ایس ایچ او سمیت 3اہلکار شہید جبکہ2 زخمی ہوا گیا۔پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا‘شواہد اکٹھے کئے ۔جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق لوئر دیر کے علاقہ میدان ریموٹ کنٹرول بم دھماکا کیا گیا ہے جس میں پولیس موبائل کو نشانہ بنا یا گیا۔گزشتہ روزامن کمیٹی کا ایک رکن قتل ہوا تھا، پولیس موبائل جائے وقوعہ پر جارہی تھی کہ گاڑی کو اڑا دیا گیا۔ دھماکے کے نتیجہ میں ایس ایچ او سمیت 2اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوا گیا۔پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیاہے۔پولیس کے مطابق شہید ہونے والوں میں ایس ایچ او بخت منیر اور سپاہی عرفان شامل ہیں جب کہ دھماکے سے دو اہلکار زخمی بھی ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہیدوں کے جسدِ خاکی کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جب کہ زخمیوں کو بھی مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنا شروع کردیئے۔
تین شہید

مزید :

صفحہ اول -