موٹروے پر ٹرک الٹ گیا ، جانی نقصان

موٹروے پر ٹرک الٹ گیا ، جانی نقصان
موٹروے پر ٹرک الٹ گیا ، جانی نقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 گھوٹکی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ کے شہر گھوٹکی میں موٹروے ایم 5 پر تیز رفتار ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق موٹر وے پولیس نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 8 سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے میں زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کا تعلق علی پور جتوئی سے ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق ہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،ٹرک میں موجود متعدد مویشی بھی زخمی ہوئے ہیں۔