ورلڈ ٹی ٹونٹی ،افتتاحی میچ میں زمبابوے کے ہاتھوں ہانگ کانگ کو شکست

ورلڈ ٹی ٹونٹی ،افتتاحی میچ میں زمبابوے کے ہاتھوں ہانگ کانگ کو شکست
ورلڈ ٹی ٹونٹی ،افتتاحی میچ میں زمبابوے کے ہاتھوں ہانگ کانگ کو شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ناگپور (مانیٹرنگ ڈیسک )ورلڈ ٹی 20 کے افتتاحی میچ میں زمبابوے نے ہانگ کانگ کو 14رنز سے شکست دے دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ویداربھا کرکٹ  ایسوسی ایشن سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 158رنز بنائے جبکہ سبانڈا 59رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 144رنز بنا سکی جبکہ جیمی اٹکیسن نے 53رنز سکور کیے۔ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور 15کے مجموعی سکور پر کیمپ بیل صرف 9رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے ۔دوسرے آﺅٹ ہونے والے بلے باز با بر حیات تھے انہوں نے بھی 9رنز سکور کیے۔تنویر افضل نے 25،چیمپ مین نے 19جبکہ راتھ نے 13رنز سکور کیے ۔زمبابوے کی جانب سے تیریپانو اور چاتارا نے 2،2جبکہ ماساکنڈزا اور سکندر رضا نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
اس سے قبل ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو 20رنز کے مجموعی سکور پر تجربہ کار بلے باز ہملٹن ماساکنڈزاپویلین لوٹ گئے ۔ان کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے ماتمبرنی کھاتہ کھولنے میں بھی ناکام رہے ،انہیں تنویر افضل نے آوٹ کیا ۔زمبابوے کی جانب سے ولیمز نے 12، سکندر رضا نے 3، میلکم والر نے 26، تیریپانو نے 0، ویلنگٹن مساکازا نے 2 اور چیگمبورا نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔ہانگ کانگ کی جانب سے اعزاز خان اور تنویر افضل نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ زندیم احمد نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مزید :

ورلڈ T20 -