زمبابوے بمقابلہ ہانک کانگ ، گراؤنڈ میں چھ پاکستانی کھلاڑی بھی موجود

زمبابوے بمقابلہ ہانک کانگ ، گراؤنڈ میں چھ پاکستانی کھلاڑی بھی موجود
زمبابوے بمقابلہ ہانک کانگ ، گراؤنڈ میں چھ پاکستانی کھلاڑی بھی موجود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کا آج (منگل ) سے باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے اور کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے میچ میں ہانگ کانگ اور زمبابوے کی ٹیمیں مد مقابل ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ دونوں ٹیموں میں کتنے پاکستانی کھلاڑی کھیل رہے ہیں؟ اگر آپ کو نہیں معلوم تو ہم آپ کی معلومات میں یہ حیران کن اضافہ کردیتے ہیں کہ ہانگ کانگ کی ٹیم میں 5 پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں جبکہ زمبابوے کی ٹیم میں بھی ایک پاکستانی کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ہانگ کانگ ٹیم کی قیادت پاکستانی نژاد تنویر افضل کررہے ہیں جن کا تعلق پنجاب کے ضلع گجرات سے ہے اور وہ ہانگ کانگ کی ٹیم کی طرف سے 7 ون ڈے اور 17 ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں اور بطور بلے باز ٹیم کا حصہ ہیں ۔ ہانگ کانگ کے بابر حیات اور نزاکت خان کا تعلق پنجاب کے ہی ضلع اٹک سے ہے اوردونوں ہی آل راو¿نڈر کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ ٹیم میں شامل حسیب احمد راولپنڈی کے رہائشی اور بطور بولر ٹیم جبکہ ندیم احمد بہاولپور میں پیدا ہوئے اور بطور بولر ہانگ کانگ کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔
زمبابوے کی ٹیم میں پاکستان کا ایک ہی کھلاڑی سکندررضا بطور بلے باز شامل ہے جس کا تعلق شعیب ملک کے شہر سیالکوٹ سے ہے ، انہوں نے زمبابوے کی طرف سے اب تک 4 ٹیسٹ ، 55 ون ڈے انٹرنیشنل اور 21 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں ۔

مزید :

ورلڈ T20 -