قومی ٹیم کو بھارت بھیجنے کا حتمی فیصلہ چوہدری نثار کریں گے :شہریار خان
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کو بھارت بھیجنے کا فیصلہ ہم نہیں کر سکتے ،اس حوالے سے حتمی فیصلہ چوہدری نثار کریں گے ۔نجی نیوز چینل اے آ ر وائی نیوز کے مطابق شہریار خان نے کہا کہ قومی ٹیم کو بھارت بھیجنے کا حتمی فیصلہ چوہدری نثار کریں گے ،اس حوالے سے ہم فیصلہ نہیں کر سکتے ۔ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کو بھیجنے کا فیصلہ کل کیا جائے گا ۔