بی سی سی آئی پاک بھارت میچ سے متعلق بیان کل جاری کرےگا،بھارتی میڈیا
نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پی سی بی نے پاک بھارت میچ کا وینیو تبدیل کرنے کے لیے آئی سی سی کو خط لکھا ہے ،انڈین کرکٹ بورڈ اس حوالے سے کل بیان جاری کرے گا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے پاک بھارت میچ کی دھرم شالہ سے منتقلی کے لیے آئی سی سی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 19مارچ کو ہونے والا پاک بھارت میچ موہالی یا کولکتہ منتقل کیا جائے ۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ میچ کی منتقلی کے حوالے سے انڈین کرکٹ بورڈ کل اپنا بیان جاری کرے گا۔