خالد لطیف کی ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے وکٹ اور گالف گیند سے پریکٹس
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )ورلڈ ٹی ٹوینٹی کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں شامل خالد لطیف اپنی بلے بازی میں مزید نکھار کے لیے بیٹ کی بجائے وکٹ اور ہارڈ بال کی جگہ گالف گیند استعمال کر رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بلے باز خالد لطیف کو بھارت میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے ۔خالد لطیف ورلڈ کپ میں بھی عمدہ پرفارمنس کے لیے پر عزم ہیں اور وہ اپنی بلے بازی کو مزید جاندار بنانے کے لیے بلے کی بجائے وکٹ اور گالف کھیلنے والی چھوٹی گیند سے پریکٹس کر رہے ہیں ۔