پاناما لیکس پر وزیر اعظم کو ضد نہیں کر نی چا ہئے ، نواز شریف کے مشیر اِن کے دوست نہیں دشمن ہیں :مولابخش چانڈیو

پاناما لیکس پر وزیر اعظم کو ضد نہیں کر نی چا ہئے ، نواز شریف کے مشیر اِن کے ...
پاناما لیکس پر وزیر اعظم کو ضد نہیں کر نی چا ہئے ، نواز شریف کے مشیر اِن کے دوست نہیں دشمن ہیں :مولابخش چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹنڈوالہ یار(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جموریت کے لئے قربانیاں دیں ،پانامہ لیکس پر نواز شریف کو ضد نہیں کر نی چاہئے ،وزیر اعظم کے مشیر ان کے دوست نہیں دشمن  ہیں ۔

ٹنڈو الہ یار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پانامالیکس وزیر اعظم کا پیچھا نہیں چھوڑے گی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہو ریت کی مضبوطی کے لئے کا م کیا ، وزیر اعظم ضد نہ کر یں اگر جمہوریت کو نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری وزیر اعظم اور وفاقی وزرا پر عائد ہو گی۔انہوں نے کہا کہ جب نیب نے سندھ میں کاروائی کی تو پنجاب والوں نے خو شیاں منائیں اب پنجاب کی باری آئی تو مسلم لیگ ن والوں نے شور مچانا شروع کر دیا،شور مچانے سے کچھ نہیں ہو گا ،وزیر اعظم ضد کرنے کی بجائے اپوزیشن کے جائز مطالبات پر عمل کریں ،اسی میں جمہوریت کی بہتری ہے ۔