آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل ‘ دو ملزموں کی درخواست ضمانت پر کارروائی ملتوی

آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل ‘ دو ملزموں کی درخواست ضمانت پر کارروائی ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کے شریک دوملزموں کی ضمانت کی درخواست پر کاروائی 16مئی تک ملتوی کرتے ہوئے چیئرمین نیب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔جسٹس قاسم خان اور جسٹس طارق عباسی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ،عدالت میں سابق چیف انجینئر اسرار سعید اور ڈائریکٹر عارف مجید بٹ کے وکلا ء نے دلائل دئیے ،ڈائریکٹر عارف مجید بٹ کے وکیل رانا عبدالشکور نے موقف اختیار کیاکہ عارف مجید بٹ کا مقدمہ سے کوئی تعلق نہیں ،بیان حلفی سمیت تمام سوالات کے جوابات نیب کو جمع کروادیئے ہیں اوریہ وعدہ معاف گواہ بھی بن چکے ہیں ،درخواست ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دیاجائے،دورکنی بنچ نے ملزموں کی جانب سے جمع کروائے گئے بیان حلفی کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے مزیدکاروائی 16مئی تک ملتوی کردی ۔
آشیانہ سکینڈل

مزید :

علاقائی -