’’ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر تنقید اور شک کرنا بہت آسان ہے‘‘زرتاج گل نےسینئر صحافیوں کو بلین ٹری منصوبے بارے بڑی دعوت دے دی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ بلین ٹری سونامی شاہکار منصوبہ کو بین الاقوامی ادارے نے سراہا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ بلین ٹری سونامی ایک شاہکار منصوبہ ہے جسے بین الاقوامی اداروں نے بھی مانیٹر کیا اور سراہا ہے، تمام پارلیمنٹرینز اور صحافیوں کو دعوت دیتی ہوں کہ وہ میرے ساتھ چل کر اس عظیم منصوبے کی کامیابی کے ثبوت اپنی آنکھوں سے دیکھیں،ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر تنقید اور شک کرنا بہت آسان ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح میری وزارت موسمی تبدیلی نے کام کیا ہے، اس پر مجھے بہت فخر ہے،اس کابینہ کا معیار بہت بلند ہے، جسے وزیر اعظم کی قیادت میں کارکردگی دکھانی ہے۔انہوں نے کہا کہ فورٹ منرو میں حال ہی میں چھ سکولوں کو فرنیچر مہیا کر دیا گیا ہے۔