11 مئی سے پی ایچ ایف کے دفاتر کھول دیئے جائینگے،آصف باجوہ

11 مئی سے پی ایچ ایف کے دفاتر کھول دیئے جائینگے،آصف باجوہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل آصف باجوہ کی ہدایت پرتمام حفاظتی تدابیر کو یقینی بناکر11 مئی بروز پیر سے پی ایچ ایف کے دفاتر کھول دیئے جائیں گے۔ پی ایچ ایف ہیڈکوارٹر میں کورونا وائرس سے بچاؤکے لیے سپرے اور تمام کمروں کی صفائی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے،تمام سٹاف کے لیے بھی کورونا وائرس سے بچاو کے لیے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنالازمی قراردیاگیا۔

 ہے۔. سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ سٹاف کے لیے ماسک، ہینڈ سینٹائیزرز اور باڈی ٹمپریچر چیکنگ تھرمامیٹر کا انتظام کرلیا گیا ہے،تمام حفاظتی تدابیراورسماجی فاصلہ رکھنے پرسختی سے عمل کیا جائے گا۔