سانحہ 9 مئی: کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب، واقعہ کی مذمت کی جائے گی

سانحہ 9 مئی: کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب، واقعہ کی مذمت کی جائے گی
 سانحہ 9 مئی: کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب، واقعہ کی مذمت کی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس 9 مئی کو پارلیمنٹ ہاوس میں طلب کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کے فورم سے سانحہ 9 مئی پر خصوصی پیغام دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں 9 مئی واقعے کی مذمت کی جائےگی، کابینہ اجلاس میں شہداء سے اظہار یکجہتی کیا جائےگا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 9 مئی کو سیاہ دن قرار دیا جائےگا، وفاقی کابینہ 9 مئی کوپارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوری رویوں کے فروغ پر زور دےگی۔

مزید :

قومی -