خیبرپختونخوا میں گندم کی سرکاری قیمت فی من 3900 روپے مقرر

خیبرپختونخوا میں گندم کی سرکاری قیمت فی من 3900 روپے مقرر
خیبرپختونخوا میں گندم کی سرکاری قیمت فی من 3900 روپے مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا میں گندم کی سرکاری قیمت فی من 3900 روپے مقرر کردی گئی۔

نجی ٹی وی چینل  کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کسانوں سے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گی،صوبے میں سرکاری سطح پرگندم کی خریداری کیلئے صوبے میں بائیس مقامات پر مراکز قائم کر دئیےہیں،خریداری مراکز اور گوداموں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردئیے گئے ہیں۔

سی سی ٹی وی سمیت مانیٹرنگ کا فول پروف نظام قائم کیا گیا ہے،شفافیت کیلئے خصوصی ایپ بھی متعارف کرادی گئی ہے،صوبائی حکومت 29 ارب روپے گندم کے لئےمختص کرچکی ہے۔