نیتن یاہو کے خلاف متوقع کارروائی ،امریکی سینیٹرز کی عالمی عدالت پر پابندیوں کی دھمکی

نیتن یاہو کے خلاف متوقع کارروائی ،امریکی سینیٹرز کی عالمی عدالت پر پابندیوں ...
نیتن یاہو کے خلاف متوقع کارروائی ،امریکی سینیٹرز کی عالمی عدالت پر پابندیوں کی دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )کئی امریکی سینیٹرز نے جرائم کی عالمی عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان کو فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور دیگر حکام کے متوقع وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر دھمکی دیدی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 12 ریپبلکن سینیٹرز کی جانب سے آئی سی سی کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان کو لکھے گئے خط میں نیتن یاہو سمیت اسرائیلی حکام کے خلاف وارنٹ جاری کرنے کی صورت میں جرائم کی عالمی عدالت کے خلاف پابندیاں لگانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اگر عالمی عدالت نیتن یاہو یا دیگر اسرائیلی حکام کو غزہ کے معاملے میں ذمہ دار ٹھہراتی ہے تو یہ ناصرف اسرائیل بلکہ امریکا کی خود مختاری پر بھی حملہ تصور ہوگا۔امریکی سینیٹرز کی جانب سے لکھے گئے خط میں 12 ریپبلکن سینیٹرز کے دستخط بھی موجود ہیں۔یاد رہے عالمی عدالتِ انصاف میں غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کی تحقیقات جاری ہیں، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جب کہ 78 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیل عالمی برداری کی مخالفت کے باوجود رفح پر حملہ کرچکا ہے، عالمی برادری پہلے ہی اسرائیل کو رفح میں زمینی آپریشن کی صورت میں تباہ کن نتائج سے خبردار کرچکی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس قسم کی قیاس آرائیاں زیر گردش ہیں کہ جرائم کی عالمی عدالت نیتن یاہو سمیت اعلیٰ اسرائیلی حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کر سکتی ہے۔