2014کے دھرنے کی انکوائری کیلئے تیار ہوں، خوشی ہو گی کہ مجھے  انکوائری کمیٹی میں پیش کیا جائے،عمران خان

2014کے دھرنے کی انکوائری کیلئے تیار ہوں، خوشی ہو گی کہ مجھے  انکوائری کمیٹی ...
2014کے دھرنے کی انکوائری کیلئے تیار ہوں، خوشی ہو گی کہ مجھے  انکوائری کمیٹی میں پیش کیا جائے،عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہاہے کہ 2014کے دھرنے کی انکوائری کیلئے تیار ہوں،مجھے خوشی ہو گی کہ مجھے  انکوائری کمیٹی میں پیش کیا جائے،2014کے دھرنے سے متعلق مجھ پر تمام الزامات غلط ہیں۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ 2013کا الیکشن آر اوز کا الیکشن تھا،نگران وزیراعظم کے فارم 47پر بیان کے بعد حکومت سے کیا مذاکرات ہو سکتے  ہیں،صدر، وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب اور سینیٹ الیکشن فراڈ ہیں۔

ان کاکہناتھا کہ ن لیگ کے لوگوں نے پرائیویٹلی  بتایا تھافائز عیسیٰ کے چیف جسٹس بننے تک الیکشن ہوں گے نہ نواز آئیگا، عمران خان نے کہاکہ میرا آدھا خاندان فوج اور آدھا خاندان بیوروکریسی میں ہے،فوج ہماری ہے اور ہمیں فوج سے کوئی مسئلہ نہیں، خدا کے واسطے فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں،انہوں نے کہاکہ 9مئی واقعات کا مجھے اس وقت پتہ چلا جب مجھے سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا، 9مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی، ان کا کہناتھا کہ ہم نے اپنی 27سال کی تاریخ میں کبھی جلاؤ گھیراؤ نہیں کیا،دوحکومتیں ہم نے انتخابات کیلئے تحلیل کیں، سیاسی جماعت انتشار نہیں چاہتی۔