عیدالاضحیٰ کی تیاریاں ،اسلام آباد میں 6 مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ،آج نیلامی 

عیدالاضحیٰ کی تیاریاں ،اسلام آباد میں 6 مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ،آج ...
عیدالاضحیٰ کی تیاریاں ،اسلام آباد میں 6 مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ،آج نیلامی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )عید الاضحی کے لئے جانوروں کی خرید و فروخت کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 6 مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر میٹروپولیٹن کارپوریشن نے اسلام آباد میں 6 مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں 3 بڑی اور 3 چھوٹی مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی۔
بڑی مویشی منڈیاں سنگجانی، آئی 15 اور آئی 12 میں لگائی جائیں گی جبکہ بھارہ کہو، سلطانہ فاﺅنڈیشن اور ایکسپریس وے پر چھوٹی منڈیاں لگائی جائیں گی۔یہ مویشی منڈیاں یکم ذی الحج سے 13 ذی الحج تک لگائی جائیں گی جس میں بڑے جانور کی فیس 500 روپے اور چھوٹے جانور کی فیس 250 روپے وصول کی جائے گی۔مویشی منڈیوں کے لئے کھلی نیلامی 9 مئی کو ڈی ایم اے آفس میں ہو گی۔