ٹیوٹا نے اپنے صارفین کے لیے بڑی سہولت متعارف کرادی

ٹیوٹا نے اپنے صارفین کے لیے بڑی سہولت متعارف کرادی
ٹیوٹا نے اپنے صارفین کے لیے بڑی سہولت متعارف کرادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں گزشتہ کچھ دنوں کے دوران گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے تاہم ہونڈا اور ٹیوٹا نے قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں کیا لیکن اب ٹیوٹا نے صارفین کو متوجہ کرنے کیلئے  فارچونر، کرولا، یارس اور ہیلکس اقساط پر حاصل کرنے کیلئے محدود مدت کیلئے خصوصی آفر متعارف کرا دی ہے۔

ٹیوٹا پاکستان، بینک الحبیب کے تعاون سے صارفین کیلئے اپنی پسندکی گاڑی کا مالک بننے کا خصوصی موقع فراہم کر رہاہے، آپ آسان فنانسنگ کے ذریعے گاڑی حاصل کر سکتے ہیں۔کمپنی نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ1 سالہ KIBOR + 2.5% کے خصوصی مارک اپ ریٹ سے فائدہ اٹھائیں، جو آپ کی ڈریم کار کو مزید سستی بناتا ہے۔سڑک پر ذہنی سکون کو یقینی بناتے ہوئے، صرف 1.9% کی خصوصی انشورنس کی شرح سے لطف اندوز ہوں۔