نابینا افراد کے دھرنے میں ان پر پولیس تشدد کیخلاف متفرق درخواست دائر

نابینا افراد کے دھرنے میں ان پر پولیس تشدد کیخلاف متفرق درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں نابینا افراد کے دھرنے سے متعلق اور اْن پر پولیس تشدد کے خلاف متفرق درخواست دائر کر دی گئی درخواست میں تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی استدعا کی گئی ہے۔مقامی وکیل کی طرف سے دائراس درخواست میں وفاقی اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب اور وفاقی حکومت نابینا افراد کو اْن کا حق دینے میں ناکام رہی جس پر نابینا افراد احجاج کرنے پر مجبور ہے،درخواست میں کہا گیاہے کہ احتجاج کرنے پر پولیس نے نابینا افراد پر تشدد کیا جو کہ غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدام ہے،حکومت کو نابینا افراد کے لئے ہر ادارے میں کوٹہ مختص کرنا چاہیے،جن پولیس اہلکاروں نے ان پر تشدد کیا اْن کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔
نابینا

مزید :

صفحہ آخر -