پنجاب فیسٹیول کا افتتاح
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن)پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل آرٹس کونسل پنجاب تنویر ماجد کے ہمراہ لوک ورثہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے فیڈرل سیکرٹری انفارمیشن حسن ناصر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ارٹس کونسل پنجاب تنویر ماجد کے ہمراہ پنجاب فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور وہاں کاریگروں کی کارکردگی پر انہیں شاباش دی۔
پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت کو کاریگروں نے مختلف تحائف بھی دیئے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر راولپنڈی ارٹس کونسل سجاد حسین اپنے سٹاف کے ہمراہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے کہا کہ پنجاب کی ثقافت کی افرادی تاریخی اہمیت ہے۔ ہمارا ثقافتی ورثہ ہماری پہچان ہے۔ ہمیں اپنے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے پنجاب فیسٹیول جیسے پروگرامز منعقد کرانے چاہیں۔ پنجاب فیسٹیول میں کاریگروں نے اپنے کام کے ذریعے علاقائی ثقافت کو اجاگر کیا ہے جو قابل ستائش ہے۔