اداکاری کیساتھ رقص پر مکمل عبور حاصل ہے:نیہا بلوچ
لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمرنیہا بلوچ نے کہا ہے کہ اداکاری کے ساتھ رقص پر مکمل عبور حاصل ہے ۔ریما اور نرگس اچھے رقص کا مظاہرہ کرتی ہیں ۔نیہا بلوچ نے کہا کہ سٹیج پر کام کرنا انتہائی مشکل ہے ، لائیو پرفارمنس کے دوران ایک غلطی کی گنجائش بھی نہیں ہوتی زرہ سی غلطی سے فنکار ڈرامہ بینو ں کی طرف سے ہوٹنگ کا شکا ر ہوجاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام شہروں میں اداکاری کر کے اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے ۔کسی فنکار میں چاہے کتنی ہی اچھی صلاحتیں کیوں نہ ہو مگر جب تک میڈیا کا ساتھ نہ ہو فنکار کامیابی کی منزل کی طرف نہیں جاسکتا ۔ میڈیا فنکاروں پر مثبت تنقید اور ان کی شاندار پرفارمنس کو اجاگرکرتا ہے ۔ دونوں چیزیں کسی بھی فنکار کے لیے ایک طرح آکسیجن کی طرح ہیں جس سے اس کے فن میں نکھا ر�آتاہے اوریہ میڈیا ہی ہے جو ہم فنکاروں کا لوگوں کے دلوں میں زندہ رکھتا ہے ۔