پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹرکی پارٹنرسکولوں کے 10رکنی وفدسے ملاقات
لاہو(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر طارق محمود نے صدر دفتر میں پارٹنرسکولوں کے 10رکنی وفدسے ملاقات کی ۔اس ملاقات میں مفت تعلیمی منصوبوں سے وابستہ پیف پارٹنر سکولوں کو اجتماعی سطح پر درپیش مسائل اور مالیاتی امور پر گفت وشنید کی گئی ۔مینجنگ ڈائریکٹرطارق محمود نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم میں درست ڈیٹا آن لائن فراہم کرنا پارٹنر سکول مالکان کی ذمہ داری ہے تاکہ ہر ماہ بر وقت ادائیگیاں جاری کرنے کا تسلسل برقرار رہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ سکول مالکان کی جانب سے سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم میں طالب علموں کے کوائف بشمول تاریخ پیدائش ؍عمر کا صحیح اندرج نہیں ہواہے ۔بظاہر غلط عمروالی معلومات کی آن لائن نشاندہی کر دی گئی ہے لہٰذا پارٹنر سکول مالکان فوری طور فارم ب یا فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کے مطابق ڈیٹا درست کریں ۔ اس حوالے سے جاری سرکلر کے مطابق معلومات درستگی کے لیے آخری تاریخ 30اکتوبر مقرر کر دی گئی ہے۔