8لاکھ قابض فوج کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے،سراج الحق

8لاکھ قابض فوج کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے،سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستا ن سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ انڈیا نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھاہے اور آٹھ لاکھ بھارتی فوج کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے ۔ بھارت کلبھوشن کی صورت میں اپنے تخریب کاروں کو پاکستان بھیج کرپاکستان کو دہشتگردی کا شکار کر رہاہے ۔ حکومت کو بھارت کے ساتھ معذرت خواہانہ رویہ چھوڑ کر پاکستانی عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرنی چاہیے اور بھارت سے دوستانہ اور یارانہ کی بجائے کشمیری عوام کا ساتھ دینا چاہیے ۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے حق خود ارادیت اور آزادی کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ، لیکن ہمارے حکمرانوں کی طرف سے بھارت کے ساتھ دوستی کی باتوں نے ہمیشہ ان کے زخموں پر نمک پاشی کی اور تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچایا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں جماعت اسلامی آزاد کشمیر کی شورٰی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر خالد محمود بھی موجود تھے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ بھارت امریکہ کی شہ پر پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز ی میں مصروف ہے ۔ ایل او سی پر روزانہ ہمارے شہری او رفوجی شہید ہورہے ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -