بحیرۂ عرب میں بننے والا ممکنہ طوفان پاکستانی ساحلی پٹی سے کب ٹکرا سکتا ہے؟
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بحیرۂ عرب میں بننے والا ممکنہ طوفان اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں پاکستانی ساحلی پٹی سے ٹکرا سکتا ہے۔
نجی ٹی وی چینل’’ جیو نیوز ‘‘کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بحیرۂ عرب میں ممکنہ طوفانی صورتحال کا پیشگی الرٹ جاری کردیا ہے۔این ڈی ایم اے کا بتانا ہےکہ ممکنہ طوفان پیدا کرنے والا سسٹم فی الحال لکشدیپ وادی بھارت کے قریب ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔