پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی بے نقاب
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اہم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ رات پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا ایک اور اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کی، اجلاس رات گئے تک جاری رہا۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اجلا س کے دوران وزیراعلیٰ نے اراکین اسمبلی اور رہنماوں سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں مجھے اکیلا چھوڑا گیا، پارٹی کی جانب سے مجھے ڈی چوک جانے کی ہدایت تھی، اس وقت صرف مجھے ہی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
علی امین گنڈا پور نے پارٹی رہنماو¿ں کو جلسے اور اس کے بعد کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا اور تمام پارٹی رہنماو¿ں اور ورکرز کو ایک ساتھ چلنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تنقید کرکے پارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔