پنجاب بینک سکینڈل کے مرکزی ملزم حارث افضل کی درخواست ضمانت مسترد

پنجاب بینک سکینڈل کے مرکزی ملزم حارث افضل کی درخواست ضمانت مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بینک سکینڈل کے مرکزی ملزم حارث افضل کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔مسٹر جسٹس مرزا وقاص رؤف پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ملزم حارث افضل کے وکیل نے مو قف اختیار کیا کہ ان کا موکل اب تک 13 ارب روپے کی رقم نیب کو واپس کر چکا ہے مگر اس کے باوجود نیب نے اس کے خلاف ایک اور انکوائری شروع کرکے بلاجواز گرفتار کر رکھا ہے جو قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حارث افضل سے واپس لئے جانے والے اثاثوں کی فروخت سے حاصل کی جانے والی کل رقم 5ارب 70 کروڑ روپے بنتی ہے جبکہ حارث افضل اور دیگر ملزمان کے ذمہ 30 ارب روپے کی رقم واجب الادا ہے۔ سپیشل پراسکیوٹر راانا عارف نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے کرپشن کی رقم سے دبئی میں سولہ ملین درہم کی جائیداد اور لگژری گاڑیاں خریدیں، ملزم سے ابھی اربوں روپے برآمد کرنا باقی ہیں۔عدالت نے فریقین کے تفصیلی دلائل سننے کے بعدملزم حارث افضل کی جانب سے دائر درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
ضمانت مسترد

مزید :

صفحہ آخر -