ملک میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 3 ہلاکتیں، 394 نئے کیسز رپورٹ

 ملک میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 3 ہلاکتیں، 394 نئے کیسز رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 3 افراد انتقال کرگئے۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی سرکاری ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 20980 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 394 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 3 افراد انتقال کرگئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 118 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 130671 ہوگئی ہے جب کہ 2423 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 97226 ہے اور 2210 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 13292 اور ہلاکتیں 144 ہوچکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 36262 اور 1255 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 2231 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 65 افراد انتقال کرگئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 3008 اور 71 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 15750 ہے اور اب تک 176 مریض انتقال کرچکے ہیں۔
کورونا 

مزید :

صفحہ اول -