پشاور‘ جعلی کرنسی سمگل کرنے  کی کوشش ناکام‘ 2 گرفتار 

  پشاور‘ جعلی کرنسی سمگل کرنے  کی کوشش ناکام‘ 2 گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے،دوملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ایک ملزم کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے جبکہ دوسرے کا تعلق پنجاب سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران جعلی کرنسی لین دین میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے تلاشی لینے پر 70 ہزارجعلی پاکستانی کرنسی برآمد کر لی گئی ہے،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلا ت کے مطابق ڈی ایس پی ریگی زاہد عالم خان کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کسی بھی وقت جعلی کرنسی سمگل کی جائیگی جس پر شہر کے تمام اہم مقامات پر چیکنگ کا سلسلہ مزید سخت کرنے کی ہدایت کی، ڈی ایس پی زاہد عالم کی سربراہی میں ایس ایچ اوتھانہ ناصرباغ واجد شاہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ غازی آباد میں ناکہ بندی کے موقع پر کاروائی کرتے ہوئے مشکوک شخص طلعت محمود ولد فضل محمد سکنہ واہ کینٹ کو روک کر تلاشی لینے پر اس کے قبضہ سے 70ہزار جعلی پاکستانی کرنسی برآمد کر لی گئی جبکہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر دوسرا ساتھی ملزم صدام حسین ولد حسن خان سکنہ افغانستان حال جمرود کو بھی گرفتا ر کر لیا دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے